بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارت جبر کے باوجود نہتے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا ، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت جبر کے باوجود نہتے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا، دنیاکےسامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بےنقاب ہو چکا ہے، حق خوداردیت ملنے تک پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیرکی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، وفاقی وزرا شبلی فراز، فروغ نسیم، علی امین گنڈا پور، شہریارآفریدی سمیت علی محمدخان ، معید یوسف، فہمیدہ مرزا نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں مشاہدحسین سید، فرخ حبیب، راجہ ظفر الحق، پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، مشتاق احمد، عبدالاکبر چترالی، ایمل ولی خان ، ستارہ ایاز، انوار الحق کاکڑ،مرتضیٰ جاوید عباسی، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

کانفرنس میں وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربریفنگ دی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیری 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو یکسرمسترد کرچکے ہیں پاکستان نےبھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا ، بھارت سرکار کی ہندتوا پالیسی خطےکے امن کےلیےخطرات کاباعث ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، آبادیاتی تناسب کی تبدیلی عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیرپرمتحدہیں۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی کی سرکار آر ایس ایس کی سوچ پر گامزن ہے، ہندوتواسوچ نےکشمیریوں اوربھارتی اقلیتوں میں نفرت کےبیج بوئے، بھارت جبر کے باوجود نہتے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیاکےسامنے بھارت سرکارکااصل چہرہ بےنقاب ہو چکا ہے ، دنیابھارت کی منافرت پسندپالیسیوں کوتنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ، قوم، سیاسی جماعتیں، اور عسکری قیادت مسئلہ کشمیر پرایک مؤقف رکھتی ہے، حق خوداردیت ملنےتک پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں