اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مستقل امن کےخواب کوشرمندہ تعبیر بنانا ہوگا ، بین الافغان مذاکرات سے بھرپور فائدہ اٹھانا افغان قیادت کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں افغان امن عمل، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،افغانستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان،خوشحال،پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطےکاامن افغانستان میں قیام امن کیساتھ وابستہ ہے، افغان شہریوں کی سہولت کیلئے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کیا۔
وزیر خارجہ نےافغان ویلوسی جرگہ اراکین سےملاقات سےبھی آگاہ کرتےہوئے کہا بین الافغان مذاکرات کی شکل میں قیام امن کابہترین موقع موجود ہے ، بین الافغان مذاکرات سےبھرپور فائدہ اٹھاناافغان قیادت کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مستقل امن کےخواب کوشرمندہ تعبیر بنانا ہوگا ،بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے ، پاکستان،افغانستان سمیت خطےمیں امن کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا۔
دونوں وزرائےخارجہ میں افغان امن عمل کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔