اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا اور ٹڈی دل حملے کے دوران پاکستان کی معاونت پرجاپان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا توقع ہے جاپان جی 20 کا اہم رکن ہونے کے ناطےتجویز پرکردار ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائےخارجہ میں کوروناوائرس کے چیلنج سےمتعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے کورونا کاپھیلاؤ روکنے کیلئے جاپانی حکومت کےاقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کورونا کے باعث جاپان میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا وبائی چیلنج اس صدی میں انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے ، وبائی چیلنج نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،
شاہ محمود قریشی نے کرونا ،ٹڈی دل حملے کے دوران پاکستان کی معاونت پرجاپان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان محدود وسائل کیساتھتمام تر توانائیاں صرف کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کے مجوزہ گلوبل ڈیٹ ریلیف کے خدوخال سےبھی آگاہ کیا اور کہا توقع ہے جاپان جی 20 کا اہم رکن ہونے کے ناطےتجویز پرکردار ادا کرے گا۔
شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ایک طرف دنیا کورونا سےنمٹنےمیں مصروف ہے، دوسری طرف بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔
دونوں وزرائےخارجہ نے سفارتی تعلقات کی 17ویں سالگرہ بھرپور طریقےسےمنانے اور کورونا صورتحال سمیت اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔