23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کوئی باضمیر ایم این اے عمران خان کو نہیں چھوڑے گا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کوئی باضمیرایم این اےعمران خان کونہیں چھوڑےگا، ہم حساب دینے کو تیار ہیں شرط ہے زرداری اوربلاول 15 سال کا حساب دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں لاڑکانہ کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کل رات جو میری آنکھوں نےدیکھاحیران کن تھا، میں لاڑکانہ کےمزاج کوسمجھتاہوں، رتوڈیرو سے لاڑکانہ میں جگہ جگہ لوگوں نے عزت دی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آپ کاجتناشکریہ ادا کرے کم ہے، میں منتظمین کوخراج تحسین پیش کرناچاہتاہوں، سب نے لاڑکانہ کی تاریخ کافقیدالمثال جلسہ کیا لیکن مجھےایک چھوٹاپن دکھائی دیا، منتظمین کی سیاسی پختگی تھی کہ بدمزگی نہیں ہوئی ، جناح پارک کے گٹرکھول دینا جلسہ گاہ میں پانی چھوڑنا کہاں کی شرافت ہے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے جگہ نہیں دے رہے تھےپھرگنداپانی چھوڑدیا، یہ وہ روایات ہیں جوشکستہ ذہنیت کی عکاسی کرتاہے، تحریک انصاف نے لاڑکانہ میں بڑا جلسہ کیا، کل دیکھا لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی سے زیادہ پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے تھے، جیسے جیسے شعور بڑھے گا ، ویسے ویسے سندھ میں تبدیلی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر علی زیدی نےبروقت فیصلہ کیا،عوامی رابطہ مہم کی، عوامی مہم کی پہلی کڑی میں ہم نے27 اضلاع جا رہے ہیں، اس کے بعد ہم اگلی رابطہ مہم کا بھی اعلان کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے دیکھا سرکاری وسائل پر بلاول بھٹومارچ کررہے ہیں ، کارکنان کی قیمت لگی ہوئی ہےاورمارچ ہو رہا ہے، کہتےہیں عمران خان سے حساب لینے جارہے ہیں، سیاست میں توحساب کتاب ہوتاہےضرورلیں، آپ ساڑھے3سال کاحساب مانگ رہے ہو، ابھی ڈیڑھ سال رہتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم حساب دینےکوتیارہیں شرط ہے زرداری اوربلاول 15سال کاحساب دیں، فیصلہ عوام پرچھوڑدیں وہ ترازومیں رکھ کرتولیں گے ، لوگ فیصلہ کرینگےعمران خان نے کیاکیااورپیپلزپارٹی نےکیاکیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ تھرپارکرمیں پینے کے صاف پانی کیلئے بچے بلک رہےہیں، یہاں آنےسےپہلے400گوٹھ میں خان صاحب کی ہدایت پر پانی منظور کرایا، تھر پارکر کے ہر بچے،بزرگ کومفت صحت سہولت دیناچاہتےہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے، وہ بھی صحت کارڈپرتیارہوگئی، سندھیوں کو تو صحت کارڈ کا فائدہ نظر آتا ہے، سندھ حکومت کوکیوں نہیں ، ہم یہاں بات کرنےآئےہیں تصادم کرنےنہیں آئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 2023میں سندھ کا نوجوان خاموشی سےتبدیلی کافیصلہ کرچکا ہے، سندھ کا نوجوان پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے متبادل کی تلاش میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتاہےجب جنگ ہوتی ہےتونقصان ہوتاہے، ہم جنگ کی کیفیت میں رہے80ہزارسے زائد جانوں کا نذرانہ دیا، ہم امن کےداعی ہیں، پاکستان کا مؤقف ہے سفارتکاری اور بات چیت سےمسئلہ حل کیاجائے۔

اراکین کی پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج میں نےخودریاض فتیانہ کابیان سناہے، انہوں نے کہا کوئی با ضمیر ایم این اےعمران خان کونہیں چھوڑےگا، میرانام شائع کیاگیاہےمیں اس کی تردیدکرتاہوں، سندھ کےایک ممبر نےبات کی وہ براہ راست الیکٹ نہیں ہوئےتھے۔

خارجہ پالیسی سے متعلق وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس وقت اللہ کے فضل وکرم سے ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہے، ہمارےامریکا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، امریکاکےترجمان نے کہا پاکستان ہمارااسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورے پر چین گئےتاریخی میٹنگ ہوئی، روسی صدرنےعمران خان سے ون آن ون ساڑھے 3 گھنٹے بات چیت کی، وزیراعظم عمران خان کو 23 سال بعد روس نے دعوت دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں