بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان کشیدگی میں کمی کےلیےکوئی بھی قدم اٹھانے کوتیارہے،شاہ محمودقریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بطورجذبہ خیرسگالی بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاگیا، کشیدگی میں کمی کےلیےکوئی بھی قدم اٹھانے کوتیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان امن کی خواہش رکھتا ہے کشیدگی نہیں چاہتا، کشیدگی میں کمی کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے کو تیار ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نےفضائی حدودکی خلاف ورزی کرکے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت نےاقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی۔

وزیر خارجہ نے کہا بطورجذبہ خیرسگالی بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعدامن کی خاطر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، کشیدگی میں کمی کرانے کے لئے صدر ٹرمپ کی دلچپسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا بھارت جب کہے جہاں کہے پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے، روس نے بھی مذاکرات کے لئے میزبان کا کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں : ہر وہ قدم لینے کیلئے تیار ہیں، جس میں انسانیت کافائدہ ہو، وزیرخارجہ

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کواوآئی سی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرنےدیں گے، سشماسوراج جہاں ہوں گی وہ وہاں نہیں جائیں گے، مودی پوزیشن خراب ہونے کے ڈر سے خیرسگالی کا جواب نہیں دے رہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب قوم پر حملہ ہوگا، تو مجھے فکر تو ہوگی، تو فکر ہے، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، سشما سوراج مہمان ہیں، مہمان آتے جاتے رہتے ہیں، بھارت کےپاس اوآئی سی کے مبصر کا درجہ بھی نہیں، سشماسوراج کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں