تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی جیسے بحران کے خطرات ہیں، شاہ محمود قریشی نے خبردار کردیا

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی جیسےبحران کےخطرات ہیں ، افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے، ہم عوامی حمایت پر بننے والی حکومت سے تعاون کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سےمتعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے، میرا 16اور 27اگست کو آپ کیساتھ رابطہ ہواتھا، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی جیسےبحران کےخطرات ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیرخارجہ کودورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں ،افغانستان کی تازہ صورتحال سمیت پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بات ہوئی ،برطانوی وزیرخارجہ کو بتایا کہ افغان معاملے پر کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ برطانیہ اورپاکستان کی خواہش ہے افغانستان میں امن واستحکام آئے، فیٹف کے معاملے پر پاکستان کے مثبت اقدامات سے بھی آگاہ کیا ، برطانوی وزیرخارجہ کو فیٹف پر پاکستانی اقدامات کی حمایت کیلئے کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں مربوط نظام حکومت کے حامی ہیں، افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے، ہم عوامی حمایت پر بننے والی حکومت سے تعاون کریں گے ، پاکستان اور افغانستان کےدرمیان تعلقات سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -