پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پاکستان میں سوشل میڈیا بہت متحرک ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا بہت متحرک ہے، آپ کچھ چھپا نہیں سکتے ہیں حقیقت سامنے آجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنسر شپ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، پاکستان میں 89 چینلز ہیں، پارلیمنٹ موجود ہے، آزاد عدلیہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن اپنا نقطہ نظر کھل کر بیان کررہی ہے، پارلیمنٹ کے باہر بھی جلسے ہورہے ہیں، کھلم کھلا تنقید ہوتی اور ہم سنتے ہیں، سننے کا حوصلہ بھی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا آزاد اور طاقتور ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ادارے موجود ہیں، آزاد میڈیا کا قائل تھا، ہوں اور رہوں گا۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کرداراداکرےمگر پاکستان کوقیاس آرائیوں سےنقصان نہ دیں، وزیر خارجہ

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مغرب میں غلط تاثر ہے کہ پاکستان میں خواتین سے ناروا سلوک ہوتا ہے، ہماری اسمبلیوں میں خواتین کی موثر نمائندگی ہے، سول سروس میں بھی خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مراعات دے رہے ہیں، ہم نے ترجیحات کا ازسرنو تعین کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ گرے لسٹ سے باہر نکلیں ، کوشش ہے پڑوسی ملک کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش ناکام ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں