جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان ایک فلاحی اوراسلامی مملکت ہے، کسی کےبیان سےنظریہ نہیں بدل سکتا،وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کاشکرگزارہوں، بھارت راہداری منصوبے کی منظوری نہ دیتاتو یہ معاملہ حل نہیں ہوسکتا تھا، پاکستان ایک فلاحی اوراسلامی مملکت ہے، کسی کےبیان سےنظریہ نہیں بدل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سکھوں نےگوردوارہ کرتاپورجانےکی درخواست کی تھی، دنیا بھر کے سکھوں کی خواہش کو موجودہ حکومت نے پورا کردیا، ہم کرتاپور راہداری کھولی دنیا بھر میں ہمارااقدام سراہاگیا، بھارتی حکومت کا شکر گزارہوں، انہوں نےاقدام پررضامندی ظاہرکی، بھارتی حکومت نے کابینہ کا اجلاس بلایااور راہداری منصوبے کی منظوری دی۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارت راہداری منصوبے کی منظوری نہ دیتاتو یہ معاملہ حل نہیں ہوسکتاتھا، بھارتی حکومت نے اپنے دو وزیروں کو تقریب میں شرکت کےلیےبھیجا، جواچھی بات ہے، بھارت منظوری نہ دیتا تو یہ معاملہ حل نہیں ہوسکتاتھا۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=” بھارتی آرمی چیف کا بیان بے معنی ہیں، پاکستان ایک فلاحی اوراسلامی مملکت ہے، کسی کےبیان سےنظریہ نہیں بدل سکتا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

وزیرخارجہ نے کہا کرتارپورکوریڈور سے متعلق ہمارے اقدام کومثبت انداز میں دیکھا جانا چاہیے، وزیراعظم اورحکومت کی خواہش ہےکہ خطےمیں امن اوراستحکام ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے خطےمیں امن و استحکام ہوجس سے خوشحالی آئے گی، امن ہونے سے روزگار اور معاشی مسائل کی طرف پوری توجہ دی جاسکے گی۔

بھارتی آرمی چیف کے بیان سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا پاکستان ایک نظریئے کے تحت وجود میں آیا، بھارتی آرمی چیف کا بیان بے معنی ہیں ، پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت ہے، کسی کےبیان سے نظریہ نہیں بدل سکتا۔

جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے شاہ محمودقریشی نے کہا جنوبی پنجاب کا علیحدہ تشخص اور صوبہ ہونے پر ہمارا ارادہ اور منشور ہے، ہم اس پر کام کررہے ہیں، کچھ قانونی مشکلات ہیں، ہمیں معاملے پر دوسری اپوزیشن جماعتوں کی حمایت چاہیے، گراپوزیشن ایسا ہی چاہتی ہے تو وہ ہمارےساتھ آئے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا جنوبی پنجاب میں ایک سیکریٹ بنایاجائےتاکہ وہیں مسائل حل ہوں، جنوبی پنجاب کی نسبت دیگر علاقوں میں پیسہ زیادہ خرچ ہوا، ہماری کوشش ہے اس رجحان کو تبدیل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے روپے کی قدر بڑھانے کے لیے برآمدات بڑھانی ہوں گی اور زرمبادلہ میں اضافے سے روپے کی قدر مستحکم ہوگی، وزیراعظم نے تقریر میں بھی کہا کہ ہمیں مسائل کا انبار ملاہے، ہمیں ان مسائل کاحل تلاش کرنا ہے، ہماری کوشش ہے بوجھ ان پر نہ ڈالا جائے، جو نہیں اٹھا سکتے۔

[bs-quote quote=”پاکستان کی خواہش ہےخطےمیں امن واستحکام ہوجس سےخوشحالی آئےگی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

شاہ محمودقریشی نے کہا تحریک انصاف نےبلاامتیاز احتساب کی بات کی ہے، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ،کسی کو بلایا جاتا ہے تو اس کا فرض ہے، جواب دے، کسی کو بلاوجہ رعایت دی گئی ہے اور نہ دی جائے گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں ذکر کیا کہ کتنا پیسہ باہرہے، بیرون ملک سے پیسے کی واپسی کےلیے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں سیل قائم ہے، سیل بیرون ملک پیسے کی واپسی کے اقدام کررہا ہے، جنوبی پنجاب کے لیے آئندہ سال سے الگ بجٹ دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں