جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

نیروبی : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کینیاکی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی اور 80لاکھ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نیروبی میں کینیا کی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،سیاسی واقتصادی تعاون سمیت باہمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی نے ایمبیسڈرریشیلیااومامو کو وزارت خارجہ جمہوریہ کینیاکامنصب سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کینیا،مشرقی افریقی خطےکا”صدر دروازہ” ہے، پاکستان کینیاسمیت افریقی ممالک سےسفارتی تعلقات کواہم سمجھتاہے۔

ملاقات میں وزیرخارجہ نے نئی سفارتی ترجیحات اوراینگیج افریقا وژن کے خدوخال سے آگاہ کیا اور کہا چین کےبعدکینیاپاکستانی مصنوعات کے لیے بڑی تجارتی منڈی ہے، پاکستان کا سفید چاول کینیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور کینیاسےدرآمدکی جانیوالی چائےکوپاکستان میں پذیرائی حاصل ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اسپیکر مارچ میں کینیا،روانڈا،یوگنڈاکادورہ کرنےکاارادہ رکھتےہیں، پاکستان، افریقی یونین میں شمولیت کامتمنی ہے، امیدہےکینیااس سلسلے میں پاکستان کی معاونت کرے گا۔

وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا 80لاکھ کشمیریوں کوبھارتی مظالم سےنجات دلانےکیلئے کینیا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کینیا کی وزیر خارجہ کو اپنی اولین فرصت میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں