جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ نے یواین انسانی حقوق کمشنر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یواین انسانی حقوق کمشنرمیشل بیشلیٹ سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کردیا اور کہا انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی یواین انسانی حقوق کمشنرمیشل بیشلیٹ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ اقدام یواین قراردوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں6ہزارمعصوم شہریوں کوگرفتار کیا، لوگ کرفیو سے دواؤں، کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہیں۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیے کی اٹھاون ملکوں نے حمایت کردی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اٹھاون ملکوں نے بھارت کے سامنے پانچ مطالبات رکھ دیے، کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے، گرفتار رہنما رہا کئے جائیں ، عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں رسائی دی جائے۔ حریت رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ کرفیو کا فوری خاتمہ کیا جائے اور انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں