جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

وزیر خارجہ کا تاجکستان کیساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ

اشتہار

حیرت انگیز

دوشنبے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کیساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک دوطرفہ مراسم کومزید وسعت،مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی ، وزیرخارجہ نے تاجک صدر کو افغانستان کے حوالے پاکستانی موقف سے آگاہ کیا اور تاجک صدرکووزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کیساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان،تاجکستان میں تاریخی تعلقات ہیں ، دونوں ممالک دوطرفہ مراسم کومزید وسعت،مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

وزیر خارجہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے، متفقہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا افغانستان میں امن پورے خطے کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

تاجک صدر امام علی رحمان نے وزیر خارجہ کو تاجکستان میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا افغانستان سے متعلق مربوط مؤقف کی تجویز سے اتفاق کیا۔

تاجک صدر امام علی رحمان کا کہنا تھا کہ ستمبر کو دوشنبے میں ایس سی اواجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے منتظر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں