جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بجٹ میں ایسے سیکٹرز کو چنا ہے، جو روزگار پیدا کرتے ہیں، شاہ محمودقریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بجٹ کی خاصیت یہ ہے حکومت نے کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا، ہم نے ایسے سیکٹرز کو چنا ہے، جو روزگار پیدا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ کےحوالےسے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 21 -2020 کابجٹ پیش کر دیا گیا ہے، کاش اپوزیشن کا رویہ سنجیدہ ہوتا، ہمارا جی ڈی پی آمدن میں جوخسارہ ہواوہ3000 ارب ہے ، بجٹ غیرمعمولی حالات میں پیش کیاگیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کورونانےدنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے،معیشت کاپہیہ رک جانے سے محصولات میں800 ارب کمی آئی، جولائی سےمارچ برآمدات میں اضافہ ہوا، مارچ سےجون تک کوروناکی وجہ سےبرآمدات میں تیزی سےکمی آئی۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ماضی کے قرضہ جات پرسود ادائیگی میں بجٹ کابڑاحصہ صرف ہوتاہے، تحریک انصاف کی حکومت نے یہ قرضےنہیں لیے، یہ قرضے ماضی کی حکومتوں نے لیے لیکن ان کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوشش ہےترقی پذیرمعیشتوں کیلئےعالمی مالیاتی اداروں سے رعایت مانگیں، خوشی ہےجی 20 اورپیرس کلب نےہمیں کچھ رعایت دی ، توجہ عالمی مالیاتی اداروں کی طرف مرکوزہےمزیدرعایت مل سکے، مزید وسائل دستیاب ہونےپرغربت مٹانےکےلیےبروئےکارلا سکیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا بجٹ کی خاصیت یہ ہے حکومت نےکوئی نیاٹیکس نہیں لگایا، حکومت نے عوام پر بے جا بوجھ نہیں ڈالا بلکہ ماضی کےبوجھ کو ہلکا کرنے کی کوشش کی ہے، بالواسطہ ٹیکس،ڈیوٹیزاورٹیرف کو کم کیا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ایف بی آرمیں اصلاحات سے ٹیکس وصولی نظام کوبہتربنائیں ، ٹیکس نظام کی آٹومیشن سے بہتری آئے گی،کرپشن میں کمی ہوگی، ہم نے ایسے سیکٹرز کو چنا ہے، جو روزگار پیدا کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں