جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘معاشی سفارت کاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار معاشی استحکام سےوابستہ ہے ، معاشی سفارت کاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیرتربیت سول و عسکری افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا خارجہ پالیسی کی کامیابی کا انحصار، معاشی استحکام سےوابستہ ہے ، ہم نے معاشی روابط کے فروغ کیلئے معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا، معاشی سفارت کاری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگرکیا اور پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے اورخطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے، پاکستان بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا اور ٹڈی دل جیسی وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال کردار ادا اور طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے

شاہ محمودقریشی نے کہا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی پیروکار مودی حکومت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں