اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کی ممبرشپ کیلئےاپنا طریقہ کار ہے، پاکستان نے اپنی لابی شروع کردی ہے ، بھارت کےعزائم بےنقاب کرنےکیلئےہمارےپاس مواقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے سیکیورٹی کونسل کاغیرمستقل ممبربننے کے حوالے سے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کی ممبرشپ کیلئےاپنا طریقہ کار ہے، طریقہ کارکے مطابق مختلف ممالک کئی سال تک جدوجہدکرتے ہیں۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کاممبربنناہرملک کاحق ہے، آئندہ کے لئے پاکستان نے اپنی لابی شروع کردی ہے اور بھارت بھی اپنی لابی جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت کےعزائم بےنقاب کرنےکیلئے ہمارے پاس مواقع ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا سات دفعہ پاکستان بھی سیکیورٹی کونسل کا میمبر بن چکا ہے،شاہ محمود قریشیسیکیورٹی کی ممبر شب کا ایک پروسیجر ہے، ہم اپنی لابی کر رہے ہیں ، ہمیں جذباتی انداز میں نہیں سمجھداری سے اس معاملے کو لیکر چلنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے عزام دنیا کے سامنے ہیں ۔ مودی سرکار کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا ۔
خیال رہے بھارت اقوام متحدہ کا غیرمستقل رکن بننے کوبیتاب ہیں اور جوڑتوڑ میں مصروف ہے، سترہ جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل کے لئے ووٹنگ ہوگی، ایشیا پسیفک گروپ کے لے بھارت نامزد ہے ۔
ماہرین نے زور دیا ہے کہ بھارت عالمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔ ہندوانتہاپسندی اورمقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ بھی دنیا کو دیکھنا ہوگا۔