ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کا مقصد پاک افغان تعلقات کو وسعت دینا تھا، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان معاونت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ افغانستان کے حوالے سے بیان میں کہا کہ افغان امن عمل آخری مرحلےمیں داخل ہو چکا ہے، دوحہ میں بھی بات چیت چل رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کےدورےکامقصدپاک افغان تعلقات کو وسعت دینا تھا، افغانستان میں امن کیلئےپاکستان معاونت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کے دورہ افغانستان سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان قیادت کے ساتھ ہماری اہم نشستیں ہوئیں ، دو طرفہ کثیر الجہتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے بات چیت ہوئی، صدر اشرف غنی کیساتھ بہت اچھی نشست ہوئی اور دورے کے دوران وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت اس دورےکی اہمیت کو سمجھتی ہے، افغان قیادت وزیر اعظم عمران خان کےدورہ کابل کی منتظر تھی۔
گذشتہ روز وزیراعظم کے دورہ کابل کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ہمارا افغانستان کادورہ ایک فالواپ دورہ تھا، دورےسےپیغام گیاہےکہ ہم اپنےمؤقف پرقائم ہیں امن کےخواہاں تھےاورخواہاں ہیں اور مددجاری رکھیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورےسےہم نےدونوں ممالک کےتعلقات کومضبوط کیا، دونوں ممالک کامستقبل کیسا ہونا چاہیے کاغذات پراتفاق کیا۔
انھوں نے مزید کہا اشرف غنی مستقبل قریب میں پاکستان کادورہ کریں گے دونوں حکومتیں متفق ہیں اپنی زمین دہشت گردی کیلئےاستعمال نہیں ہونی چاہئیں اور دونوں حکومتیں اس جذبےکو لےکر آگےچلیں گی۔