اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں کےمعاملےپراپوزیشن کو اعتمادمیں لینےکےلیےیکم جولائی کو قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کے مفروضوں کو کلئیر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کومبارکبادپیش کرناچاہوں گا ، دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیاگیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف کےسامنےپاکستان اپنامؤقف پیش کررہاتھا، دہشت گرد پاکستان کوڈی اسٹیبلائزکرنےکی کوشش کرتےرہتےہیں، پاکستان نےاپنےتجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کہتی آرہی ہے ہوائی اڈوں سےمتعلق اعتماد میں لیاجائے، آج بجٹ پیش ہوتےہی یکم جولائی کواجلاس بلارہے ہیں، جس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں اپوزیشن کے مفروضے جوسنی سنائی باتوں پرکرتی ہے اسے صاف کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ضرورت ہے کہ منی لانڈرنگ کو چیک کریں وہ کررہےہیں، ٹیررفنانسنگ کو کم کریں وہ بھی کررہے ہیں اور افغان امن مذاکرات کیلئےبھی کردار ادا کررہے ہیں۔