اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ہم جنوبی پنجاب کیلئے اہم سنگ میل عبورکرنے میں کامیاب ہوگئے ، میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وزیر اعظم کی خصوصی معاونت پران کا تہہ دل سےشکرگزارہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہم جنوبی پنجاب کیلئےاہم سنگ میل عبورکرنے میں کامیاب ہوئے ، یہ جنوبی پنجاب کےباسیوں کی کئی سالوں پرمحیط جدوجہد کانتیجہ ہے، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئےبیوروکریسی میں تعیناتیاں ہوگئیں۔
جنوبی پنجاب کے باسیوں کی گذشتہ کئی سالوں پر محیط جدوجہد اور عزم کے نتیجے میں، ہم جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں – جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کو فعال بنانے کیلئے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطحی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 1, 2020
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ثبوت ہے کہ حکومت وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے، میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وزیر اعظم کی خصوصی معاونت پران کا تہہ دل سےشکرگزارہوں۔
یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری حکومت پاکستانی قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے۔
میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وزیر اعظم @ImranKhanPTI کی خصوصی معاونت پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں. https://t.co/Ng1GidEDn5— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 1, 2020
یاد رہے گذشتہ روز پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے دس سیکرٹری تعینات کئے تھے، جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے محمد اجمل بھٹی کو سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ،ایڈیشنل سیکرٹری راناعبیداللہ بجٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ جنوی پنجاب تعینات کیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صہیب اقبال سید کوسیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اورراجاخرم شہزاد کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کیاگیاہے، جبکہ لیاقت علی چھٹہ، سیکرٹری ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ اورثاقب علی کو سیکرٹری زراعت مقرر کیاگیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق آفتاب احمد پیرزادہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن کوسیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا جبکہ مس نوشین ملک ڈائریکٹر فنانس بہاولپور کوسیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب تقرری کانوٹی فکیشن جاری کیاگیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کو سیکرٹری داخلہ اورناظراحمد گجیانہ سیکرٹری لااینڈ پارلیمانی امور کو سیکرٹری قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔