ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

اپوزیشن کرداراداکرےمگر پاکستان کوقیاس آرائیوں سےنقصان نہ دیں، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت تجارت،سیاحت اورسرمایہ کاری کوفروغ دے رہی ہے، اپوزیشن کردار ادا کرے مگر پاکستان کو قیاس آرائیوں سے نقصان نہ دیں، ٹیکس بڑھانے سے تکلیف تو پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دولت مشترکہ سے جمہوریت اور آئینی بالادستی سے متعلق پوچھنا چاہتے تھے، پاکستان میں تیسری بار الیکشن سے اقتدار سول حکومت کو منتقل ہوا اور دولت مشترکہ کے مبصرین نے 2018 کے انتخابات کو شفاف قرار دیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا مغرب میں غلط تاثر ہے کہ پاکستان میں خواتین سے ناروا سلوک ہوتا ہے، ہماری اسمبلیوں میں خواتین کی مؤثر نمائندگی ہے، سول سروس میں بھی خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، برطانیہ میں پاکستانیوں کو باعزت مقام حاصل ہے، پاکستانی ڈاکٹر اور ماہرین برطانیہ میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دولت مشترکہ کے مبصرین نے 2018کے انتخابات کو شفاف قرار دیا

شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت تجارت،سیاحت اورسرمایہ کاری کوفروغ دےرہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےوالوں کومراعات دے رہےہیں، ہم نے  ترجیحات کا ازسرنو تعین کیا ہے، احساس کے نام سے منصوبہ شروع کیا ہے، جیرمی ہنٹ کو بھی ملاقات میں احساس کے بارے میں بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا ایک ارب درخت لگانے کا کامیاب منصوبہ بھی ہم نے بنایا، ماحولیاتی آلودگی سامنے رکھتے ہوئے 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ، دہشت گردی کے خاتمے میں ملنے والی کامیابیوں سے دولت مشترکہ کو آگاہ کیا نیشنل ایکشن پلان میں 20نکات پر کام کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا سات دہائیوں سےقائم ایف سی آر کا کالا قانون ختم کیا ، آج قبائلی علاقوں میں سپریم کورٹ کی رٹ قائم ہے ، علاقہ غیر میں شمارعلاقوں کو کے پی میں سما دیا ، 16 منتخب رکن قبائلی علاقوں سے کے پی کے اسمبلی میں آئیں گے، مشکلات کے باوجود قبائلی علاقوں کے لیے 152ارب رکھے۔

کوشش ہےپڑوسی ملک کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش ناکام ہو

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف اقدامات اٹھائے ، ہماری کوشش ہے کہ گرے لسٹ سے باہر نکلیں ، کوشش ہے پڑوسی ملک کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش ناکام ہو۔

انھوں نے مزید کہا اپوزیشن کرداراداکرےمگر پاکستان کوقیاس آرائیوں سےنقصان نہ دیں، ٹیکس بڑھانے سے تکلیف تو پہنچے گی، سڑکوں پر نکلنے سے سرمایہ کاری کے اعتماد میں کمی آئے گی۔

اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق وزیرخارجہ کا کہنا تھا امکانات پیدا ہوئے ہیں کہ اسحاق ڈار کو واپس لایا جا سکے، اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔

 اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر برصغیر میں دیرپا امن ممکن نہیں ، بھارت پاکستان کو معاشی طور پر بدحال دیکھنا چاہتا ہے۔

ایران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ایران پاکستان کا پڑوسی ہے،کوشش ہےاس سے تعلقات بہترہوں، کوشش کی ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتر کریں، ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے معاملے کا فوجی حل نکلے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں