اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دورہ امریکا، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں وہ امریکی ہم منصب، مشیرقومی سلامتی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر کشیدگی کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

دورے کے دوران وزیرخارجہ امریکی ہم منصب، مشیرقومی سلامتی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جبکہ ارکان امریکی کانگریس وسینیٹ اور پاکستان کاکس کی”کوچیئر”سے بھی ملیں گے۔

وزیرخارجہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات مزید مستحکم بنانے پربات کریں گے اور وسیع ، طویل مدتی اور پائیدار شراکت داری کی اہمیت پر زور دیں گے۔

وزیرخارجہ کی میڈیااورپاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہے، وہ دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اورخطے میں امن پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

شاہ محمودقریشی کے دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لاکر کشیدگی کا خاتمہ، اختلافات اور تنازعات کے حل پرسفارتی کاوشوں کی حمایت کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں