جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘ایاز صادق نے ابھی نندن کے معاملے پر سیاق وسباق سے ہٹ کر بات کی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے ابھی نندن کے معاملے پر سیاق وسباق سے ہٹ کر بات کی، اپنے مفاد کی خاطر اپوزیشن پاکستان کے مفاد کو نشانہ نہ بنائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں سیاق وسباق سے ہٹ کر بات کی، ابھی نندن کے معاملے پر ہم نے پوری پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ، اس وقت کی رپورٹ کے مطابق خطرات موجود تھے، ایازصادق نے قومی اسمبلی میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی۔

ن لیگ کی جانب سے بہت ہی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی گئی، یہ لوگ قوم کو ابھی نندن اور کلبھوشن کے معاملے پر گمراہ کررہے ہیں، اپنے مفاد کی خاطر اپوزیشن پاکستان کے مفاد کو نشانہ نہ بنائے۔

ہم نے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیا ،ہمارافیصلہ درست تھا، بھارت پاکستان کودوبارہ آئی سی جے لے جانا چاہتا ہے۔

خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے کہاتھا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے، بھارت نے کوئی حملہ نہیں کیا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے لئے آرڈیننس ہم نہیں لائے ، ابھی نندن کے وقت اہم اجلاس میں عمران خان نہ آئے، شاہ محمود نےکہاابھی نندن کوجانےدیں ورنہ بھارت رات 9 بجے حملہ کردے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں