اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت بےنقاب ہوگیا ہے ، پہلی مرتبہ یواین کی قراردادوں کاتذکرہ کیا گیا، جو بھارت کے لئے بڑا دھچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سب کارویہ بھارت سےمتعلق منفی ہے، ریڈیو کے ذریعےکشمیریوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، عالمی برادری کے سامنے بھارت بےنقاب ہوگیاہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ یواین کی قراردادوں کا تذکرہ کیا گیا ، بھارت کےلئے یہ بہت بڑا دھچکا ہے۔
گذشتہ روز وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنیوا میں 58 ممالک کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت معمولی بات نہیں، وزیراعظم نے غیرمعمولی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیا ہے، یورپی یونین نے اپنے بیان میں یواین قرارداد کا تذکرہ کیا، یہ ہمارے مؤقف کی تائید اور بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
مزید پڑھیں : 58 ممالک کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت معمولی بات نہیں ، وزیرخارجہ
شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ 58ممالک کاہمارےمؤقف کوسراہنابھارت کیلئےلمحہ فکریہ ہے۔
خیال رہے برسلزمیں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی مسئلہ کشمیر پرسترہ ستمبر کوای یوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی ،اس موضوع پر پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہوگی۔
مقبوضہ کشمیر میں چھ ہفتوں کےکرفیو اور بھارتی فوج کے مظالم سےعالمی برادری کے سامنے بھارتی چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے ، رواں ماہ کی دو تاریخ کو یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بھی ہوا تھا۔ جسمیں بھی کشمیریوں کی بھر پور حمایت کی گئی تھی۔