اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیرِ اعظم قطر حکام سے مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے: وزیرِ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے دورۂ قطر سے تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی، پاک قطر تعلقات میں وسعت کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے ہم راہ قطر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے باہمی تعلقات میں وسعت آئے گی۔

[bs-quote quote=”قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد پر افرادی قوت درکار ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیر خارجہ”][/bs-quote]

شاہ محمود نے کہا ’قطر میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد برسرِ روزگار ہے، وزیرِ اعظم مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے۔‘

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد پر افرادی قوت درکار ہے، نئی تعمیرات اور دیگر سرگرمیوں کے لیے بھی افرادی قوت درکار ہے، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں کے ہنر مند افراد قطر بھجوانے پر بات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں قطر کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے، قطر سے تجارت میں مزید اضافے کے امکانات بھی موجود ہیں، قطر سے پاکستان کی ایل این جی کی ضروریات پوری ہوتی ہیں، مزید سہولیات اور بہتر شرائط کار پر بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  قوم کو یقین دلاتا ہوں قطرسےواپس آکر ساہیوال واقعے کے قصورواروں کوعبرت ناک سزا دی جائے گی،وزیراعظم

انھوں نے کہا ’پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل میں قطر کے کردار کو سراہتا ہے، دورۂ قطر میں وہاں کی قیادت سے افغان امن عمل سے متعلق بات چیت ہوگی۔‘

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کو پہلے سے زیادہ مستحکم اور پُر امن بنانے کے لیے مزید امکانات کا جائزہ لیں گے، جب کہ قطر حکام سے اسلامی دنیا میں مفاہمت، غلط فہمیوں کو دور کرنے میں پاکستانی کردار پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں