اسلام آباد:دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ را افسر کی گرفتاری اہم کامیابی ہے،عالمی برداری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئےترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے را ایجنٹ کا اقبالی بیان بھی دیکھا، پاکستان گزشتہ سال پاکستان میں را کی سرگرمیوں کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے چکا ہے۔
،ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ عالمی راہمناؤں نے گلشن اقبال میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا لاہور حملہ مسیحی برادری پر نہیں پاکستان پر حملہ تھا۔ تمام پاکستانی مذہب اور نسل کی بیناد پر نہیں بلکہ پاکستانی کی حیثیت سے ایک ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔ معاملے کو یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےکلبھوشن تک سفارتی رسائی کی درخواست آئی ہے، دراخوست پر غور کیا جارہاہے۔
نفیس ذکریہ نے کہا کہ را ایجنٹس کی جانب سے ایرانی سرزمین استعمال کرنے کے حوالے سے ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
بھارت کلبھوشن کو اپنا ایجنٹ تسلیم کر ے یا نہ کرے لیکن وہ خود تسلیم کر چکا ہے۔ کلبھوشن نے بتا دیا ہے کہ اس کو رقم را کے اہم افسران فراہم کرتے رہے ہیں۔
را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے وقت ایرانی صدر کے دورہ کا باہمی کوئی تعلق نہیں، یہ محض اتفاق ہے کہ یہ خبر ان کے دورے کے دوران سامنے آئی۔