اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

دفترِخارجہ کا پاکستانی فوجی کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسے احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرسے لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی فوجی کی شہادت پرشدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ دفتر خارجہ میں جنوبی ایشیا اورسارک کے ڈائریکٹرجنرل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور ان سے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ میں فوجی جوان کی شہادت اور آج راولا کوٹ میں فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے دونوں واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پرشدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٗنڈری پر قیام امن کو یقینی بنا یا جائے۔

حکومتِ پاکستان نے شہید ہونے والے فوجی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے شہری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں