پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بھارت سازشیں کرنے کے بجائے انتخابات پر توجہ دے: دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سازشوں کے بجائے اپنے انتخابات پر توجہ دے اور اپنی انتخابی مہم میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سازشوں کے بجائے انتخابات پر توجہ دے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی انتخابی مہم میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کرے۔ بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

یاد رہے کہ دفتر خارجہ کا یہ بیان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس الزام کا ردعمل ہے جو انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پر عائد کیا۔

مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی ریاست گجرات کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ پاکستان سے کچھ سرکاری افسران نے کانگریس کے لیڈران سے بھی ملاقات کی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کے اس الزام کو خود کانگریس نے بھی بے بنیاد قرار دیا تھا۔

اس سے چند روز قبل دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں بھی ملوث ہے جو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے ماورائے عدالت قتل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اسیروں کو عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت نئی بات نہیں لیکن اب تو پیلٹ گن کے بعد نہتے کشمیریوں پر جنگی ہتھیار بھی استعمال کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو کہ تشویش ناک صورتحال ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں