اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان پر بھارتی یاتریوں کو ویزہ نہ دینے کا الزام بے بنیاد ہے: دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بھارتی یاتریوں کو ویزہ نہ دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔ پاکستان نے 173 یاتریوں کی آمد کے انتظامات مکمل کر لیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بھارتی یاتریوں کو ویزہ نہ دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔ پاکستان نے 173 یاتریوں کی آمد کے انتظامات مکمل کر لیے تھے۔

ترجمان کے مطابق یاتریوں کو زبردستی پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے سے واپس لینے کو کہا گیا۔ بھارت سے این او سی نہ ملنے پر یاتریوں کو پاسپورٹ واپس لینے پڑے۔ اس سے پہلے بھی بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اجمیر جانے والے زائرین کو بھی ویزے دینے سے انکار کیا تھا۔ بھارت کا رویہ 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی رویے سے عوامی رابطے بڑھانے کی کاوشوں کو نقصان پہنچے گا۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان پر الزام تراشی مسترد کرتے ہیں۔ بھارت کا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا افسوس ناک ہے۔ بھارتی الزام تراشی جلد بازی پر مبنی ہے۔ بھارت نے خود کہا ہے ابھی اس کی تحقیقات شروع ہوئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی الزامات کی کوئی حیثیت نہیں۔ بھارت کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ بے مقصد ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں