اسلام آباد : پاکستان نے بھارت میں پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سرینگر پر حملوں کے الزامات مسترد کردیئے اور کہا الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیاکی جانب سےپاکستان پر الزمات مستردکرتےہیں، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔
پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سرینگر پر حملے کے بھارتی دعوے بےبنیاد، سیاسی محرکات پرمبنی ہیں، یہ دعوےپاکستان کوبدنام کرنےکی مذموم مہم کاحصہ ہیں.
بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، ایسے اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھارتی حکمت عملی ہے، بھارتی اقدامات خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈالتے ہیں۔
بھارتی اقدامات مقاصد کیلئے غلط معلومات کےاستعمال کے رجحان کو آشکار کرتےہیں، عالمی برادری بھارت کےخطرناک طرزعمل کاسنجیدگی سےنوٹس لے اور بھارت کوتحمل اورذمہ داری کامظاہرہ کرنےکی تلقین کرے.
جھوٹےالزامات کی بنیادپرکسی بھی قسم کی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائےگا، پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی سالمیت کےدفاع کیلئےپوری قوت سے تیار ہے.
پاکستان اشتعال انگیزی،دھمکی یاگمراہ کن معلومات کیخلاف ردعمل کا حق رکھتاہے، بھارت کےالزامات کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے.