جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے بیان پر دفترِ خارجہ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے بیان پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ، جس میں کہا قابل افسوس ہے جان بولٹن کا بیان راج ناتھ جیسے رہنما کے بیان کے بعد سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے بیان پر دفترخارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈاینڈکنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر اعتماد ہے، قابل افسوس ہے جان بولٹن کا بیان راج ناتھ جیسے رہنما کے بیان کے بعد سامنے آیا۔

ترجمان شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ راج ناتھ سنگھ ایک ہندو انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، راج ناتھ سنگھ پاکستان کیخلاف باربار جارحیت کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں، بھارتی جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول راج ناتھ جیسے افراد کے ہاتھ میں ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ عالمی برادری کو زیادہ تشویش بھارتی جوہری ہتھیاروں سے متعلق ہونی چاہے ، راج ناتھ سنگھ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف شدید تعصب رکھتے ہیں، راج ناتھ خود کو حد سے بڑھاکر دیکھنے کے خطرناک فریب میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو مسترد کردیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی جوہری تحفظ سے متعلق جائز خدشات کوجنم دیتی ہے، بھارتی سیاسی منظرنامے، میڈیا، معاشرے کے مختلف طبقات میں انتہا پسندی بڑھ گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹ کے تسلسل نے ان خدشات کو مزید تقویت دی، بلیک مارکیٹ بھارت کے جوہری تحفظاتی نظام میں سنگین خامیوں کو ظاہر کرتی ہے، واضح مثال جوہری مواد کی چوری ، اسمگلنگ کے بار بار پیش آنیوالے واقعات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں