تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہمیشہ کرفیو نہیں لگا سکتا، مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے عالمی برداری سے کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہمیشہ کرفیو نہیں لگاسکتا ، مسئلہ کشمیرکاحل نکالنا ہوگا، پاکستان میں کوئی بھارتی ہے تو واہگہ بارڈر کا راستہ کھلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ ایک ہفتہ میں کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشنز میں 4 کشمیری شہید ہو گئے، مقبوضہ کشمیر میں مزید اموات کے خدشات ہیں، سیکڑوں کشمیری بھارتی افواج کے ہاتھوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 19 روز سے کرفیو جاری ہے، 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج کشمیر میں مظالم میں مصروف ہی مقبوضہ کشمیر کو تاریخ میں سب سے بڑی جیل بنا دیاگیاہے، انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ مکمل طورپر بند ہے، ہم کشمیروں کی جسمانی اورذہنی اذیت کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

ہم کشمیروں کی جسمانی اورذہنی اذیت کااندازہ نہیں لگاسکتے

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینےکی اپیل کرتے ہیں ، ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوطلب کیاگیا ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو18،15 ،13 اور 20 اگست کو طلب کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےایل اوسی پرسرحدی خلاف ورزی کی گئی ، بھارت کی جانب سے فائرنگ میں شہریوں کونشانہ بنایاگیا، وزیرخارجہ کی روسی، نیدر لینڈ ، اسپین ، کینیڈا، ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی، بات چیت میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے

ترجمان نے کہا بھارتی وزیردفاع کے بیان پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارت مشکل کاشکارہے، بھارتی ظلم وبربریت سے کشمیری بری طرح متاثر ہورہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرٹرمپ سےبات ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے بات ہوئی، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تمام آپشن زیر غور ہیں۔

امریکی صدر نے وزیراعظم سے بات میں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا

انھوں نے کہا دنیا میں کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کررہےہیں، کشمیریوں کے احتجاج کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں ، بس اور ٹرین سروس بند ہونے کے بعد بھارت میں پاکستانیوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں پاکستان افغانستان میں امن کےلیےعالمی کوششوں کی حمایت کرتاہے اور ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سےتاحال تجدید نہیں ہوئی ، سندھ طاس معاہدے کی ہر سال تجدید کی جاتی ہے۔

پاکستان میں کوئی بھارتی ہے تو واہگہ بارڈر کا راستہ کھلا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہمیشہ کرفیو نہیں لگا سکتا، پاکستان میں کوئی بھارتی ہے تو واہگہ بارڈر کا راستہ کھلا ہے، بھارت کو مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا، سلامتی کونسل میں قراردادیں موجود ہیں، بھارت اگر نہیں مانےگا تو باہمی مذاکرات کس طرح کیے جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا ہماری خواہش اور کوشش ہےکہ کرتاپورراہداری وقت پرکھل جائے، امید ہے کرتارپور راہداری پر جلد میٹنگ ہوگی۔

ٹوئٹر اکاؤنٹس بند ہونے کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بند ہونے پر تشویش ہے، ٹوئٹرکی انتظامیہ سے اکاؤنٹس بند کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

ہماری خواہش اورکوشش ہےکہ کرتاپورراہداری وقت پرکھل جائے

انھوں نے کہا پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں ہے، ہمسائےمیں داعش کی موجودگی پر شدید تحفظات ہیں، افغانستان میں امن عمل افغانوں کےذریعےاور ان کے لیے ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -