اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت کا محاسبہ کرے، ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے پیغمبراسلام ﷺکی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت کامحاسبہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وارپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوں کوجعلی مقابلوں میں قتل کیاجارہاہے، کشمیریوں کی قربانیاں جدوجہدآزادی کومزیدمضبوط کررہی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت کامحاسبہ کرے، بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے پیغمبراسلام ﷺ کی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کسی سےڈھکے چھپے نہیں۔

شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے حوالے سے زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزیرخارجہ آج چین کے 2روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، وزیرخارجہ کادورہ چین تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں یواین جنرل اسمبلی کے75ویں اجلاس کےنومنتخب صدر پاکستان آئے ، وزیراعظم نےسری لنکن صدرکو ٹیلی فون کال کے ذریعے انتخابات پر مبارکباد دی، وزیر خارجہ سے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ او آئی سی کا جموں و کشمیر پر بڑا واضح موقف ہے، او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کا کردار بھی مقبوضہ کشمیر پر موجود ہے، نئےسیاسی نقشے میں تاریخی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ جونا گڑھ اور منادر میں استصواب رائے ہوا تھا ، بھارت اس استصواب رائےکو تسلیم کرنے سے انکاری ہے، ان ریاستوں پر بھارتی قبضہ غیرقانونی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں