تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا، پاکستان کی جانب سے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سنہ 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو کہا گیا کہ بھارتی افواج مسلسل ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2 سال میں 1970 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی فوج نے دنتا، ڈھڈیال، جوڑا، لیپا سیکٹر، شاہ کوٹ اور شاردہ سیکٹر پر گزشتہ روز بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سنہ 2000 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، بھارت 2 سالوں میں 1970 مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سنہ 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔ بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدر آمد کی ہدایت کرے۔ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت امن برقرار رکھے۔ بھارت امن مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید اور خواتین و بچوں سمیت 9 افراد کو شدید زخمی کردیا تھا۔

بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کی شناخت 26 سالہ نعمان احمد کے نام سے ہوئی۔ بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور آرٹلری کا بھرپور استعمال کیا۔

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جوابی کارروائی سے 3 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -