جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے خلاف پاکستان کا سخت احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق طلبی ڈی جی سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔

طلبی کے دوران بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا کہ بھارت نے کوٹ کوٹیرا میں 11 جنوری کو سیز فائرخلاف ورزی کی۔ بھارتی فائرنگ سے 65 سالہ خاتون حسین بی بی شہید ہوئی تھیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے صرف سنہ 2018 میں 70 سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں جبکہ 2017 میں 1900 سے زائد سیز فائر خلاف ورزیاں کیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارت کی اشتعال انگیزی سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت سنہ 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عمل کرے اور اقوام متحدہ کے مبصر وفد کو ایل او سی کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں