اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سفارت کاروں کی حفاظت نہ کرنا بھارتی حکومت کی ناکامی ہے: دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کار محفوظ نہیں۔ پاکستان نے ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے بلا لیا ہے۔ سفارت کاروں کی حفاظت نہ کرنا بھارتی حکومت کی ناکامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نئی دہلی سے ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے بلایا ہے۔ دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات جاری ہیں۔ ’ایسے واقعات بھارتی حکومت کی مکمل ناکامی ہے‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن کے تحت بھارت سفارت کاروں کو تحفظ دینے کا پابند ہے۔ بھارت کی جانب سے معاملے میں کوتاہی برتی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے۔ متعدد حریت رہنماؤں کی غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان نے مسئلے کو اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے فورم پر اٹھایا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ’اقوام متحدہ کو دورے کی دعوت نہ دینا انسانی حقوق چھپانے کی کوشش ہے‘۔

ترجمان نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے خواجہ آصف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ فریقین نے 2021 تک تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکا کا دورہ اور حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں فریقین نے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں