لاہور: دھند کے باعث کروڑ لعل عیسن میں اسکول وین اور ٹرک میں تصادم نے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق کروڑ لعل عیسن میں تھانہ فتح پور کے قریب ایم ایم روڈ پر بچوں کی اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا۔ حادثے میں ڈرائیور اور ایک خاتون سمیت متعدد بچے دم توڑ گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ریسیکیو ٹیمیں بروقت نہ پہنچ سکیں۔ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا گیا تاہم فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔
واضح رہے کہ دھند کے باعث ملک بھر میں بے شمار حادثات پیش آچکے ہیں جن میں متعدد افراد اپنی جانون سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔