بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پنجاب اورخیبر پختون خوا میں دھندکا راج، 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے ساتھ ساتھ پشاور میں دھند کے لپیٹ میں ہیں ، دھند کے باعث فلائٹ آپریشن اور ٹریفک متاثر ہو کر رہ گیا، پنجاب میں چھائی دھند نے تین افراد کی جانیں لے گئی جبکہ واپڈا کا نظام بیٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث ٹریفک اور پروازیں متاثر ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دھند کے باعث لودھراں تھانہ سٹی کی حدود میں ٹریکٹر ٹرالیاں ٹکرا گئیں، خوفناک حادثے میں تین افراد جاں سے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ بند ہونے سے جہازوں کی آمدورفت معطل ہے، ملتان ائیر پورٹ پر بھی بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے راج نے میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بہاولپور کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ہے۔


مزید پڑھیں  : لاہور ،شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ بند، نظام‌ِ زندگی مفلوج


شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے ایم ٹو بند رہی ، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک جانے والی موٹر وے پر بھی گاڑیاں نہ دوڑ سکیں۔

پنجاب کی فضا میں نمی بڑھی تو واپڈا کا نظام بھی جواب دے گیا، بہاولپور، حاصل پور، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف ،رنگ پور اور گردو نواح میں بجلی غائب ہوگئی۔

دوسری جانب پشاورمیں بھی حد نگاہ صفر ہونے سے باچا خان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن درم برہم ہوگیا، صوابی تا اسلام آباد موٹر وے گاڑیاں چلانے کے قابل نہ رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں