بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

لاہور کی 4 موٹر ویز شدید دھند کے باعث بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور کی 3 موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، موٹر وے پولیس نے عوام کیلیے گائیڈ لائن جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور عبد الحکیم موٹر وے ایم 3 اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز کی جانب سے دھند میں لین اور قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا گاڑی مالکان دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور کے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک سفر کرنے کے بہترین اوقات ہیں۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایات دی ہیں کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کرتے ہوئے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ
کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں