منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پنجاب و خیبرپختونخوا میں دھند کا راج، ٹریفک کی روانی متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/پشاور : پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں، دھند باعث حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی جبکہ قومی شاہرات اور موٹر وے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں دھند کا راج ہے، دھند کے باعث سوات ایکسپریس وے بند کردیا گیا ہے، موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم ون رشکئی سے لیکر صوابئی تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موٹروے ایم 2 کوٹ مومن سے لیکر لاہور تک، موٹروے ایم 5 روہڑی سے رحیم یار خان جبکہ موٹروےایم 3 فیض پور انٹرچینج سے درخانہ انٹرچینج تک بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل، فیصل آباد اور پینسرہ میں بھی دھند چاہی ہوئی ہے جبکہ موٹروے ایم 4 پر دھند والے مقامات پر حد نگاہ صف 30 سے 100 میٹر ہوئی ہے۔

دھند کے باعث قومی شاہراہ پر چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر اور جمبر ،پتوکی، اوکاڑہ، لودھراں، بہاولپور، مسافر خانہ اور احمد پور شرقیہ میں بھی دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے قومی شاہرات پر حد نگاہ 30 سے 100 میٹر رہ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں