لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ میں سانگلہ روڈ پرگاڑی نے دھند کے باعث ایک شخص کوکچل دیا جبکہ چوک سرورشہید روڈ پرسناواں موڑکے قریب کار بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب پنڈی بھٹیاں میں چنیوٹ روڈ پرکارنالے میں گرگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ادھرلاہورروڈ پردھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 2 شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے جبکہ کوٹ مومن سے لاہور تک تمام گاڑیوں کا موٹروے پرداخلہ بند ہے۔
موٹروے ایم 2 پراسلام آباد سےلاہورجانے والی گاڑیوں کا بھی داخلہ بند ہے جبکہ دھندکے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔
پنجاب میں دھند کا راج‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔