ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو ڈنڈے لگائے جائیں، وسیم اکرم کا ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو اس پر عمل نہ کرے اسے دو ڈنڈے لگائے جائیں۔

ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کی مشہور سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک وڈیو پیغام میں سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کا لازمی خیال رکھیں، ڈھیٹ نہ بنیں اور جو ایس او پیز کا خیال نہ کرے اسے دو ڈنڈے لگائے جائیں۔

ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آپ لوگ طبی طور پر صحت مند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پڑھا اور دیکھا بھی ہے کہ پنجاب بالخصوص لاہور اور راولپنڈی کے اطراف اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، برائے مہربانی کورونا احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں، آپ کیوں اتنے ڈھیٹ (ضدی) ہو ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس پلان بی بھی ہے کہ جو لوگ بات نہ مانیں، ڈنڈا پکڑ لیں، زمین پر لٹائیں اور دو لگائیں یہ ایسے نہیں مانیں گے، معمول کی باتوں سے آپ لوگ نہیں مانیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں