بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی غیرسنجیدگی کرونا مریض کے لیے بھیانک ثابت ہوئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں ماسک نہ پہننے پر بضد کرونا مریض کی موت واقع ہوگئی، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائرس سے متعلق غیرسنجیدگی سے متاثر ہوکر ماسک لگانے سے انکار کردیا تھا۔

The family of Juan Ciprian (pictured) 81, of Massachusetts, says their loved one didn't wear a mask because the president downplayed the virus. Ciprian died last week from COVID-19
جون کپریان

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 81 سالہ جون کپریان نامی معمر کرونا مریض نے اس وقت سے ہی ماسک پہننا چھوڑ دیا تھا جب انہوں نے ٹرمپ کا بیان سنا جس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کرونا سنگین مسئلہ نہیں ہے۔

مذکورہ مریض امریکی صدر کے کرونا وائرس اور اس کے علاج سے متعلق بعض غیرسنجیدہ بیانات سے متاثر تھا اور ٹرمپ کی ایسی تقاریر سننے کے بعد وائرس اور اس حوالے سے احتیاطوں پر عمل کرنے کو بھی غیرضروری خیال کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جون کپریان ٹرمپ کے چاہنے والے تھے اور انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماسک پہننا بھی ترک کردیا تھا، مریض کی موت گزشتہ ہفتے ہوئی۔

خاندان کے مطابق وہ کرونا کا شکار ہونے کے باوجود مہلک وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے، جون کی نظر میں کرونا ایک افواہ تھی، وہ گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو کرونا کا شکار ہوئے اور گزشتہ ہفتے ہلاک ہوگئے۔

ہلاک مریض کی بیوی بھی کرونا کا شکار ہیں جہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں