فرینکفرٹ : سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے عمل کے خلاف لائحہ عمل بنائے تاکہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات استوار ہوں.
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی دور کے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نےجرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا.
سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں مداخلت کرکے پاکستان کے خلاف محاذ بنانے میں سرگرم ہے.
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے تقریب میں خطاب کے دوران بھارتی عمل کے خلاف موجودہ حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا.
فرینکفرٹ میں پاکستانیوں سے خطاب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمینٹ میں اوور سیز کی نمائندگی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے.