قطری وزیراعظم نے کہا ہے کہ خوراک اور ادویات ہتھیار بن چکے ہیں۔
دوحا میں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال "پوری دنیا کے ضمیر پر داغ” ہے۔
محمد نے کہا کہ "بھوک اور سردی سے بچوں کی موت کو تنگ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، پوری آبادی کا محاصرہ کیا گیا ہے اور بغیر کسی جوابدہی کے امداد حاصل کرنے کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر مصر، امریکا اور دیگر علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔