تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

آٹا، گھی اور تیل میں آئرن سمیت اہم وٹامنز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے قانون منظور

پشاور: خیبر پختون خوا میں آٹا، گھی اور تیل میں آئرن اور فولک ایسڈ سمیت اہم وٹامنز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے قانون منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو معیاری، محفوظ اور غذائیت سے بھرپور صحت بخش خوراک فراہم کرنے کے لیے خیبر پختون خوا کی صوبائی کابینہ نے فوڈ فورٹیفکیشن ایکٹ 2021 کے مسودے کی منظوری دے دی۔

ایکٹ کو جلد صوبائی اسمبلی سے بھی منظور کرایا جائے گا۔

صوبائی وزیر برائے خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے بتایا کہ عوام کو محفوظ اور متوازن غذا کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا اس ایکٹ کا مقصد آٹے، گھی اور خوردنی تیل میں آئرن، فولک ایسڈ سمیت اہم وٹامنز کی فراہمی یقینی بنانا ہے، معیاری، محفوظ اور غذائیت سے بھرپور کھانا صحت مند زندگی اور معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہے، جس کے ملک کی معیشت کی ترقی پر براہ راست اثرات ہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران کو واضح ہدایات کی ہیں کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں اور مرتکب افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائیاں کی جائیں، حکام خاص طور پر اسپتالوں، اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے احاطے میں کینٹینوں اور کھانے پینے کی دکانوں کا خصوصی طور پر انسپکشن کریں۔

نیشنل پروگرام منیجر نیوٹریشن انٹرنیشنل ڈاکٹر عرفان اللہ نے بتایا کہ غذائی قلت ایک عالمی مسئلہ ہے، آئرن، آیوڈین، زنک، وٹامن اے اور ڈی، وٹامن بی 12، اور فولک ایسڈ ہماری غذا کے انتہائی اہم اجزا ہیں، جن کی کمی مختلف پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل نے ملک میں لگ بھگ ایک ہزار فلور ملوں میں 2,333 مائیکرو فیڈرز لگائے ہیں، خوردنی تیل اور گھی میں وٹامن اے اور ڈی کو یقینی بنانے کے لیے نیوٹریشن انٹرنیشنل ملوں کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔

Comments