پشاور : رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے 22 مارچ کو ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا پرتکلف کھانوں کا مینو منظر عام پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران پر تکلف کھانوں کا مینو منظر عام پر آگیا ، 22مارچ کورویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف آفس عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہونا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران کھانوں کے لئے مختلف فرمز سے کھانے کے کوٹیشن طلب کئے گئے۔
- Advertisement -
اجلاس میں درجنوں وی آئی پیز اور جنرل پبلک کے کھانے کا کوٹیشن طلب کیا گیا ہے۔
وی آئی پیز کے لئے مینیو میں چاول، دم پخ، بیف چاول، مکس سبزی، رشین سلاد، حلوہ اور کولڈرنکس شامل ہیں جبکہ عام مہمانوں کے لئے بیف چاول،چکن کڑی، مکس سبزی، نان اور کولڈرنکس شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق اجلاس کے دوران پرتکلف چائے کا بھی اہتمام ہوگا۔