تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سردیوں میں بیماریوں سے محفوظ رکھنے والی فائدہ مند غذائیں

موسم بدلتا ہے تو بہت سی احتیاطیں کرنا پڑتی ہیں، سردیوں کا موسم کئی بیماریوں مثلاً نزلہ زکام اور کھانسی کو بھی ساتھ لیکر آتا ہے، ایسے میں سب لوگوں کو اپنے گھر میں ان اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنالینا چاہیے تاکہ بوقت ضرورت کام آسکیں۔

سردیوں کے موسم میں ایسی غذائیں ہیں جنہیں اگر ہم روزمرہ زندگی میں شامل کرکے تو ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

چکن سوپ

سردی کے موسم میں نزلہ زکام کی شکایات ہو تو چکن یا سبزیوں کا سوپ بہتر غذا ہے کیونکہ یہ زکام کے وائرس سے بچانے میں بڑی مدد کرتا ہے اور اگر چکن سوپ میں سبزیوں کا استعمال کرلیا جائے تو اس کے مفید اثرات اور بھی نمایاں ہوجاتے ہیں۔

چکن کافی ہلکی غذا میں شمار ہوتی ہے لیکن یہ آپکو وہ تمام پروٹین مہیا کرتی ہے جسکی آپکے جسم کو ضرورت ہے.

soup

شہد

سردیوں میں خالص شہد کا استعمال آپ کو نزلہ، زکام اور کھانسی سے تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ بہت سے دوسرے فائدے بھی پہنچاتا ہے۔ البتہ ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد استعمال نہیں کروانا چاہئے کیونکہ اس میں شامل بعض اجزاءان کےلئے تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔

honey-2

رس دار پھل

سردیوں کی سوغات میں کینو، موسمی اور چکوترے شامل ہیں، سردیوں کے تقریبا تمام رس دار پھلوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے جو کھانسی اور زکام کی شدت کم کرنے میں خصوصی مدد کرتی ہے ۔

بہتے ناک اور مسلسل کھانسی سے نجات کیلئے فوری طور پر وٹامن سی کا استعمال کرنا چاہیے۔

c

ہرے پتوں والی سبزیاں

وٹامن سی اور بی سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیاں موسم سرما میں انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے گرم خوراک ، گرم مشروبات اور پھل استعمال کیے جائیں اور وٹامن سی اوربی سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیاں استعمال کی جائیں کیونکہ یہ سردی کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ جس کے باعث مختلف بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے.

veg

اخروٹ

اخروٹ خشک میووں میں نہایت غذائیت بخش میوہ شمار ہوتا ہے۔ اس کی بھنی ہوئی گری جاڑوں کی کھانسی میں خاص طور پر مفید ہے۔ اس کے استعمال سے دماغ طاقتور ہوجاتا ہے۔

walnut

لہسن

لہسن ایک قدرتی انٹی باڈی ہے۔ یہ بھی نظام دفاع کو مضبوط کرتا ہے۔ موسموں کے بدلتے ہی اس کا استعمال بڑھادینا چاہی

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں قدرتی طور پر ایسے درجنوں مادے پائے جاتے ہیں جو ایک طرف تو زخموں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں تو دوسری جانب ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے والے انسانی مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ لہسن کا اضافی فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے بند ناک کھولنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

garlix

مچھلی

مچھلی کے مناسب مقدار میں روزانہ استعمال کرنے سے ایسے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو زکام کے وائرس کو ہمارے جسم سے نکال باہر کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

fish

کالی مرچ

کالی مرچ بھی سردیوں کے موسم میں آپ کو نزلے، زکام اور کھانسی سمیت کئی طرح کی بیماریوں سے بچانے میں مدد کرسکتی ہے۔ اگر پسی کالی مرچ کو کُٹی ہوئی ادرک اور سرکے میں ملاکر استعمال کیا جائے تو یہ دواؤں کی تاثیر بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

peper

ادرک

گلے کی تکلیف میں ادرک والی چائے کا استعمال ہمارے ہاں عام ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک میں ایسے مرکبات وافر ہوتے ہیں جو زکام (انفلوئنزا) کا باعث بننے والے تقریباً تمام وائرسوں کو نشانہ بناتے ہوئے کھانسی اور زکام کی شدت میں نمایاں کمی کرتے ہیں

gin

سیلینیم والی غذائیں

سیلینیم وہ عنصر ہے، جو ہمارے امیون سسٹم کو مضبوط بناتا ہے جبکہ مناسب مقدار میں اس کا روزانہ استعمال ایسے مادّوں کی مقدار بڑھاتا ہے، جو زکام کے وائرس کو ہمارے جسم سے نکال باہر کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ باداموں میں سیلینیم کی وافر مقدار ہوتی ہے۔

sea-fb

سی فوڈز مثلاً لابسٹر، کیکڑوں، ٹیونا اور کاڈفش، سیلینیم کے معاملے میں بھرپور ہوتے ہیں، اگر آپ روزانہ مچھلی اپنی غذا میں شامل کرلیں تو وہ سیلینیم کی ضروری مقدار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے اضافی غذائی اجزاء سے بھی آپ کو فائدہ پہنچائے گی۔

Comments

- Advertisement -