دنیا بھر میں مختلف فنکار مختلف انداز سے اپنے فن کا اظہار کرتے ہیں، ایسا ہی ایک فنکار کارل وارنر ہے جو کھانے پینے کی مختلف اشیا سے خوبصورت فن پارے تشکیل دیتا ہے۔
کارل کھانے پینے کی اشیا سے لینڈ اسکیپس تشکیل دیتا ہے جنہیں وہ فوڈ اسکیپ کہتا ہے۔
وہ درختوں کے لیے گوبھی استعمال کرتا ہے، پہاڑوں کے لیے بریڈ یا پنیر اور پانی کے لیے مچھلی۔ وہ ان تما اشیا کو اس طرح تشکیل دیتا ہے کہ وہ ایک خوبصورت سا منظر معلوم ہوتی ہیں۔
یہ منفرد فن پارے تشکیل دینا انتہائی محنت کا کام ہے، کارل کو ایک فن پارہ تشکیل دینے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ وہ پہلے پینسل سے ایک اسکیچ بناتا ہے اور پھر اسے دیکھتے ہوئے اس کی مناسبت سے مختلف اشیا کو استعمال کرتا ہے۔
کارل گزشتہ 25 برس سے ایک پروفیشنل فوٹوگرافر ہے، اس دوران وہ کئی اسی طرح کے پروجیکٹس پر کام کرچکا ہے تاہم فوڈ اسکیپس اس کا نہایت پسندیدہ پروجیکٹ ہے۔
آئیں اس کے بنائے ہوئے فن پارے دیکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی بھر آئے گا۔