دبئی : کرکٹرز کی فول پروف سیکورٹی، والہانہ استقبال، شاندار انتظامات اور آزادی کپ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی نے پی سی بی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدام کی آئی سی سی نےبھی تعریف کردی۔
آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کیلئے پی سی بی کے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات شاندار تھے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ورلڈ الیون کو شکست، آزادی کپ پاکستان کے
نام
اس حوالے سے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل کا فائنل پہلا اور آزادی کپ دوسرا قدم ہے۔
آزادی کپ سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے والے جائلز کلارک نے کہا کہ کرکٹ کیلئے شائقین کا ایسا جنون انہوں نے پہلے کہیں نہیں دیکھا۔