تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بجلی کے بغیر چلنے والی حیرت انگیز واشنگ مشین

نیویارک: سائنسی ماہرین نےکپڑے دھونے کے لیے ایسی واشنگ مشین تیار کرلی جو بجلی کے بغیر بھی چلائی جاسکتی ہے، حیران کن طور پر یہ گندے کپڑوں کو بالکل صاف کردیتی ہے۔

واشنگ مشین سائنسی ماہرین کی ایسی ایجاد ہے جو تقریباً ہر دوسرے گھر میں موجود ہے مگر مسئلہ یہ تھا کہ اگر بجلی نہ ہو تو آپ مشین سے کپڑے نہیں دھو سکتے تھے۔

مگر آپ سائنسی ماہرین نے ایسی واشنگ مشین تیار کرلی جو کو چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں، شاید یہ بات آپ کی عقل تسلیم نہ کرے مگر اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشین میں ایک ایسا بٹن ہے جو کو دبائیں تو اندر موجود پہیہ گھومتا ہے اور یہ کپڑوں کو صاف کرنے میں مدد فراہم بھی کرتا ہے۔

حیرت انگیز ایجاد کو ’ڈرمی‘ کا نام دیا گیا ہے جسے چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں اور نہ رکھنے کے لیے بڑی جگہ کی ضرورت ہے بلکہ آپ سے باورچی خانے یا کمرے میں بھی آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔

ڈرمی بیک وقت 2.2 کلوگرام وزن تک کے کپڑے دھونے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کو عام مشین کے مقابلے میں پانی کی ضرورت بھی کم ہوتی ہے۔

ویڈیو کے مطابق اگر اس میں 6 سے 8 کپڑے ڈال کر 5 ، 10 منٹ چلایا جائے تو گندے کپڑے بالکل صاف ہوجاتے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے بٹن کو دبانے کے لیے طاقت کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابھی یہ مشین عام صارفین کو فروخت کے لیے پیش نہیں کی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -