منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے ایک اور خاتون کو ہراساں کا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے ایک اور خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم یہ واقعہ لاہور ٹاؤن شپ میں پیش آیا۔

پیلی شرٹ پہنے موٹر سائیکل سوار کی خاتون کو ہراسا کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج  سامنے آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے ردعمل پر ملزم فرار ہوگیا لیکن تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے فوٹیج کی مدد سے جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

پولیس نے مزید یہ بتایا کہ چند روز قبل مسلم ٹاؤن میں بھی رکشہ ڈرائیور خاتون کو ہراساں کررہا تھا، رکشہ ڈرائیور کو بھی ہراساں کرنے پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار شخص کی جانب سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس کیس میں اب تک مذکورہ شخص کی شناخت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں