تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈرائیور نے بچے کو بس سے نیچے پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟

امریکا میں ڈرائیور نے اسکول کے بچے کو بس سے اتار کر نیچے پھینک دیا تاہم جب بچے کے چہرے سے ماسک ہٹایا گیا تو وہ بچہ نہیں آدمی نکلا جسے دیکھ کر مدد کرنے والے بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پیش آنے والے بظاہر افسوسناک لیکن مزاحیہ واقعے کی 39 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کا ابتدائی حصّہ دیکھ کر صارفین کو شدید غصّہ آتا لیکن جب کو ویڈیو کو آخری تک دیکھتے ہیں اس کا غصّہ حیرانگی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

جی ہاں! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک اسکول بس کے ڈائیور کو بے دردی سے ایک بچے کو گھسیٹتے ہوئے بس سے باہر یہ کہتے ہوئے ’بس سے باہر نکلو‘ پھینکتے دکھایا گیا ہے۔

https://www.facebook.com/MelvinGregg88/videos/812887459129771/?t=14

ڈرائیور کا ظالمانہ اقدام دیکھ پر موقع پر موجود افراد نے بھی ڈرائیور کی سرزنش کی اور ایک سیاہ فام خاتون نے تو ڈرائیور کو ڈھکا دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا کررہے ہو یہ ایک بچہ ہے‘ جبکہ دیگر افراد نے بچے کو زمین سے اٹھایا جو کم عمر بچوں جیسا بیگ لیا ہوا تھا اور ساتھ میں کچھ کھلونے بھی تھے۔

ویڈیو کے مطابق جب لوگوں نے بچے کے چہرے سے نقاب ہٹایا تو اندر سے آدمی نکلا جو اپنی پست قامت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول بس میں سفر کررہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارتے کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر ہوئی تو اسے 1 لاکھ صارفین نے لائک جبکہ 28 ہزار افراد نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’حقیقت میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے یا بھی کوئی مذاق کیا ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے بچے کی خاطر ڈرائیور سے لڑنے والی خاتون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ مذکورہ خاتون کو ایوارڈ سے نوازنا چاہیے جس نے بچے کی خاطر لڑائی کی‘۔

Comments

- Advertisement -